تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

لندن: برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے جنوب مغربی حصّے میں دو روز تک 30سنیٹی میٹر برفباری ہونے کے پیش نظر وارننگ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بیشتر علاقوں کو وارننگ جاری کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ اس ہفتے ہونے والی شدید برفباری کے سبب شہریوں کی زندگی کو خطرات درپیش ہیں‘ محکمہ موسمیات برطانیہ کی جانب سے وارننگ جنوب مغربی انگلینڈ میں جاری گئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید سردی اور برفباری کے باعث شہراوکهامپٹون کے کار پارکنگ میں گذشتہ رات گاڑیوں رش رہا اور ڈرئیواروں نے رات گاڑی میں ہی گزاری ہے، جبکہ 15 بچوں سمیت 40 افراد نے ٹاؤن کے مقامی کالج میں رات بسر کی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جنوب مغربی حصّے میں 5 سینٹی میٹر برفباری کا امکان جبکہ ڈارٹمور اور ایکسمور میں 30 سینٹی میٹر برفباری کی پیشن گوئی ہے۔

مقامی پولیس نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہر کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے، اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آمد و رفت کو صبح تک محدود رکھیں، محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد ڈیون ٹاؤن کے اسکولوں نے بھی تدریسی عمل معطل رکھا۔

غیر ملکی خبر رساں کے مطابق اتوار کی صبح اوکهامپٹون اور ویھیڈدن ڈاؤن کی شاہراہ پر متعدد گاڑیاں برفباری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہیں، دوسری طرف خراب موسم کی وجہ سے اتوار کی رات پرواز کرنے والی تمام فلائٹز منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے کچھ شہروں کا درجہ حرارت مزید منفی درجہ میں جائے گا جو جزوی طور پر پگھلنے والی برف کو بھی جما دے گا۔

میٹ آفس نے واننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ، سنیٹرل ویلز اور جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بیشتر حصّوں میں آج رات شدید برفباری کا خدشہ ہے، ترجمان میٹ آفس نے بتایا کہ منگل کے روز برطانیہ کا موسم واپس بحال ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی میٹ آفس نے مارچ کے اوائل میں ’ایما‘ نامی طوفان کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی تھی۔ اس کے باوجود سڑکوں پر متعدد حادثات دیکھنے میں آئے تھے اور لندن کے ایک پارک میں ایک ساٹھ سالہ شخص برف میں پھنس کر جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔ ہیتھرو اور سٹی ائرپورٹ سمیت برطانیہ بھر کے ائرپورٹس پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں تھیں اور گلاسگو ائرپورٹ پر آپریشن بند ہونے کے بعد ریڈ کراس کی طرف سے مسافروں کو بستر مہیا کئے گئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -