حافظ آباد(9 جولائی 2026): ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے حافظ آباد میں قائم "مسلم یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سائنسز” کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق یہ ادارہ ڈگری ایوارڈ کرنے والا تسلیم شدہ تعلیمی ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کی ڈگری، ڈپلومہ یا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کوئی قانونی مجاز حاصل ہے۔
ترجمان ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ کوئی بھی ڈگری یا اسناد ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اٹیسٹ یا ویری فائی نہیں کی جائیں گی۔
ایچ ای سی نے طلبہ اور والدین کو متبہ کیا ہے کہ وہ اپنے قیمتی وقت اور پیسے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے اس ادارے میں داخلہ لینے سے گریز کریں اور کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلے سے قبل ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اس کی قانونی حیثیت لازمی چیک کریں۔


