اسلام آباد: ایم ایس/ایم فل داخلوں کیلئے جی آرای/ایچ اےٹی جنرل اور سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئے داخلہ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایم ایس/ایم فل داخلوں کیلئے جی آرای/ایچ اےٹی جنرل اور سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی دینا ہو گا۔
لیول 7 اور لیول 8 پروگرامز میں جی آرای/ایچ اےٹی ٹیسٹ لازمی ہوں گے جب کہ جامعات لیول 7 اور لیول 8 داخلوں کے لیے الگ انٹری ٹیسٹ نہیں لےسکیں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معیار، شفافیت، یکسانیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا گیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے طلبہ کیلیے نئی ہدایات جاری کر دیں جن کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر یا بیرون ملک سے مساوی امتحان میں کامیابی لازم قرار دے دیا گیا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان کم از کم 60 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا لازم قرار دیا گیا۔
کونسل کی جانب جاری پبلک نوٹس کے مطابق بیرون ملک اداروں میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ مقررہ معیار پر سختی سے عمل کریں، وہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ پروویژنل رجسٹریشن اور این آر ای کیلیے اہل تصور کیا جائے۔
پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا کہ طلبہ مزید معلومات کیلیے پی ایم اینڈ ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


