ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 13.1 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم ڈویژن کے لیے 13.1 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے 5 کلو میٹر دائرے میں گیس فراہمی کی سمری منظور کی گئی ہے۔

5 کلو میٹر دائرے میں دیہات کو گیس فراہمی کے لیے تین ارب روپے کی سمری منظور کی گئی ہے، اسکیموں پر عملدرآمد سوئی ناردرن اور سدرن کے ذریعے کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق بی ای سی ایس کے اساتذہ کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، عدالتوں کی ہدایات کے مطابق کم از کم اجرت کے فرق کی ادائیگی کی جائے گی۔

ایچ ای سی کے لیے عالمی بینک منصوبے کے تحت چار ملین ڈالر اضافی فنڈز کی ری لینڈنگ شرائط سے استثنیٰ منظور کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کو مون سون آپریشنز اور بیرون ملک انسانی امداد کے لیے 3 ارب 63 کروڑ کی منظوری دی گئی ہے، پاور ڈویژن کے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔

بجلی شعبے میں پیداواری لاگت اور گردی قرض کم کرنے کے لیے جامع اصلاحات پیکیج منظور کیا گیا ہے، پاور سیکٹر اصلاحات کے تحت ٹیرف ڈھانچہ بہتر بنانے اور مالی واجبات کے تصفیے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات کی عوامی آگاہی مہم کے بقایا جات کے لیے ایک ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے، وزارت اطلاعات کو باقی رقم کے لیے اگلی سہ ماہی میں دوبارہ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں