جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل 2026 کا شاندار آغاز، پاکستانی پویلین عالمی توجہ کا مرکز

اشتہار

حیرت انگیز

فرینکفرٹ: جرمنی کے مشہور تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلو مصنوعات کی دنیا بھر میں سب سے بڑی اور معتبر سمجھی جانے والی 4 روزہ عالمی نمائش "ہیم ٹیکسٹائل 2026” کا میلہ سج گیا ہے۔ نمائش کے پہلے ہی روز پاکستانی پویلین غیر ملکی خریداروں اور شرکاء کی توجہ کا خاص مرکز بن گیا، جو ملکی ٹیکسٹائل صنعت کے لیے ایک مثبت پیغام ہے۔

رواں سال یہ نمائش "Lead the Change” کے عنوان کے تحت ایک نئے وژن کے ساتھ منعقد ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد عالمی مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضوں اور خریداروں کی جدید ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ نمائش میں ٹیکسٹائل کی دنیا کی قدیم روایات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج پیش کیا گیا ہے، جو اسے انڈسٹری کے لیے ایک فیصلہ کن ایڈیشن بناتا ہے۔

عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی اس بار انتہائی جاندار ہے۔ نمائش میں مجموعی طور پر 287 پاکستانی نمائش کنندگان شریک ہیں، جن میں سے ایک بڑی تعداد کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

اپنی مصنوعات کے ذریعے پاکستانی ہنر اور معیار کا لوہا منوا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس عالمی پلیٹ فارم پر دنیا کے 65 ممالک سے 3,100 سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔

نمائش کا ایک اہم حصہ ‘کارپٹ اینڈ رگز’ سیکشن ہے، جہاں پاکستان کے قدیم فنِ بُنائی اور ثقافتی ورثے کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ TDAP اور 10 دیگر پاکستانی کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ یہ سیکشن ملکی دستکاری اور روایتی ڈیزائنز کی عالمی سطح پر تشہیر کر رہا ہے۔

مثبت آغاز اور کاروباری توقعات

نمائش کے پہلے روز ہی نمائش کنندگان کی جانب سے انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ ماہرین اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ہیم ٹیکسٹائل 2026 کا آغاز نہایت حوصلہ افزا رہا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں بڑے برآمدی آرڈرز ملنے کی قوی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں