جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

فرینکفرٹ : ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں پاکستانی پویلین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرینکفرٹ: ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں پاکستانی پویلین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، پاکستان نے پہلی بار کارپیٹ سیکشن بھی متعارف کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلوں مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل 2026 کا میلہ سج گیا۔

پاکستان کے دو سو ستاسی (287) نمائش کنندگان اس نمائش میں حصہ لے رہے ہیں، جس میں پاکستان پویلین سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پہلی بار کارپیٹ سیکشن بھی متعارف کرایا ہے۔

پاکستان کے ٹریڈ کونسلر آمنہ نعیم نے بتایا کہ یہ نمائش پاکستانی نمائش کنندگان کے لیے عالمی خریداروں سے رابطے، نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان کی ٹیکسٹائل مہارت کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوئی ہے۔

نمائش کے منتظمین کے مطابق ہیم ٹیکسٹائل 2026 میں 65 ممالک سے 3,100 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں، اور یہ میلہ چار روز تک جاری رہے گا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں