تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ماحولیات کے لیے کام کرنے والی جرمن این جی او کا پاکستان میں آپریشن بند

اسلام آباد: پاکستان میں ماحولیات اور  انسانی حقوق کے شعبوں میں کام کرنے والی جرمن این جی او نے  اپنا آپریشن بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمن این جی او ہنرخ بال اسٹفٹنگ نے پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے، ایچ بی ایس گزشتہ 25 سال سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں کام کر رہی تھی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ مذکورہ این جی او نے حکومتی ہدایات کے تحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، جرمن این جی او کے خلاف عوامی سروے میں نتائج پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔

این جی او ایچ بی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ انھوں نے رجسٹریشن پروسس کا انتظار کیا، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی حکومت کا اہم اقدام، 18 غیر ملکی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم

این جی او کے مطابق پاکستان میں اس کے آپریشنز 31 مارچ 2019 کو بند ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو پاکستانی وزارت داخلہ نے ملکی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والی 18 عالمی این جی اوز کو 60 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دفتر داخلہ کے ذرایع کا کہنا تھا کہ جن عالمی این جی اوز کو ملک بدری کا حکم دیا گیا، ان میں 9 کا تعلق امریکا، 3 کا برطانیہ، 2 کا ہالینڈ جب کہ دیگر این جی اوز کا تعلق آئرلینڈ، ڈنمارک، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ سے تھا۔

Comments

- Advertisement -