The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر: گائے ذبح کرنے پرپابندی کیخلاف احتجاج، ایک بارپھر پاکستانی پرچم لہرادیئے

مقبوضہ کشمیر: گائے کے ذبح پر پابندی کیخلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں، نمازِ جمعہ کے بعد نوجوان پاکستانی جھنڈے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں گائے ذبح کرنے کے فیصلے کے خلاف کئی روز سے کشمیری سراپا احتجاج ہیں، جمعے کی نماز کے بعد ایک بار پھر کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اور بھارت مخالف نعروں پر بھارتی پولیس نے انسانی حقوق پامال کردیے۔

قابض بھارتی پولیس نے نہتے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی، جواب میں مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔

بھارتی پابندی کے خلاف سرگرم۔۔ دخترانِ ملت کی رہنما آسیہ اندرابی کوبھی پاکستانی پرچم لہرانے کی پاداش میں پابندِ سلاسل کردیا گیا جبکہ آسیہ اندرابی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں