پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

ڈرگ ڈیلر کی گرفتاری کیلئے آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 14 اہلکار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیو میکسیکو: میکسیکو میں نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 نیوی اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

میکسیکن بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ میکسیکو کی ریاست سینالووا کے شمالی ساحلی علاقے میں پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 14 اہلکار ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر شمالی  ساحلی علاقے میں امریکا کو انتہائی مطلوب مفرور بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر رافیل کیرو کوئنٹرو کی گرفتاری کیلئے کیے جانے والے آپریشن میں حصہ لے رہا تھا۔

بحریہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر کے گینگ کے ملوث ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ میکسیکو کی نیوی نے امریکا کو مطلوب بدنام زمانہ منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ رافیل کیرو کوئنٹرو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ایف بی آئی کی 10 انتہائی مطلوب مفرور افراد کی فہرست میں شامل ہے اور اس کی گرفتاری پر 20 ملین ڈالر کی انعامی رقم بھی رکھی ہوئی ہے۔

گرفتار ملزم رافیل کیرو امریکا کے اینٹی ڈرگ ایجنٹ کے قتل کے جرم میں 28 سال کی قید کاٹ چکا ہے، ملزم کو میکسیکو کے جج نے تکنیکی بنیادوں پر 2013 میں رہا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں