تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل راوت کی ہلاکت، نریندر مودی غمزدہ

نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو حادثے پر اظہار افسردگی کرتے ہوئے بھارتی چیف جنرل بپن راوت کو بہترین سپاہی اور محب وطن قرار دیدیا۔

دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔

وزیراعظم مودی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ہلاکت پر اظہار افسردگی اپنے ٹوئٹ میں کیا، انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر غمزدہ ہوں، میری دعائیں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہم نےجنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے اپنے ٹؤئٹ میں لکھا کہ جنرل بپن راوت ایک بہترین سپاہی اور ایک سچے محب وطن تھے، انہوں نے ہماری مسلح افواج اور سیکورٹی کے آلات کو جدید بنانے میں بہت تعاون کیا۔

مودی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک معاملات پر ان کی بصیرت اور نقطہ نظر غیر معمولی تھے، ان کے انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا ہے، ہندوستان جنرل راوت کی غیرمعمولی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہلاک

خیال رہے کہ بھارتئی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں بپن راوت کا خاندان اور ان کا عملہ بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -