تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پیتنالیس روپے یومیہ پر زندگی گزارنے والی طالبہ کی امداد کا اعلان

بیجنگ : چینی طالبہ غذائیت کی شدید کمی کا شکار تھیں اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے بیمار بھائی کی بھی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے وو ہوایان کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد چین بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا کہ ایک چینی لڑکی نے پانچ سال تک 45 روپے یومیہ پر زندگی گزار دی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 برس کی ہوایان غذائیت کی شدید کمی کا شکار تھیں اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے بیمار بھائی کی بھی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔

یہ لڑکی ایسا اس لیے کر رہی تھی تاکہ وہ اپنے بیمار بھائی کے علاج کے لیے پیسے بچا سکے۔

ہوایان جب چار برس کی تھیں تو ان کی ماں کا انتقال ہو گیا تھا اور جب وہ سکول جانے لگیں تو ان کے والد بھی اس دنیا میں نہ رہے۔

ہوایان اور ان کے بھائی کی مدد ان کی دادی اور بعد میں ان کے رشتہ داروں نے کی جو انھیں ہر ماہ 300 یوان ( 30 ڈالر) دیتے تھے۔

اس میں سے زیادہ تر پیسے ہوایان کے چھوٹے بھائی کے ہسپتال کے خرچ پر لگ جاتے اور ہوایان کے پاس اپنے کھانے کے لیے صرف دو یوان بچتے۔ ان پیسوں سے وہ صرف چاول اور مرچیں کھا کر گزارا کرتیں تھیں۔

اس کہانی کے منظر عام پر آنے کے بعد ہوایان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے آواز اٹھائی۔

دنیا بھر سے موصول ہونے والی مالی امداد کے علاوہ ہوایان کے اساتذہ اور اسکول میں ساتھیوں نے ان کے لیے پانچ ہزار ڈالر سے زیادہ کی رقم کا عطیہ دیا۔

چینی حکام نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہوایان کو حکومتی خزانے سے ماہانہ تین سے 700 یوان کے درمیان رقم دی جا رہی تھی تاہم اب انھیں ہنگامی امداد کی مد میں 20 ہزار یوان دے دئیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -