اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

الائشیں اٹھانے کیلیے پہلی بار ہیلپ لائن سروس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی مرتضی وہاب نے عید الاضحٰی پر کراچی میں الایٔشیں اٹھانے کے لیے پہلی بار ہیلپ لائن 1128 سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی چیمبر میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں پانچ روز الأیشیں اٹھانے کا کام جاری رہے گا جس میں 6 ہزار 8 سو سے زائد ٹرک اور لوڈر گاڑیاں حصہ لیں گی جبکہ 24 ہزار سے زائد ملازمین بھی ڈیوٹی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں الاءشیں موجود ہوں وہاں پر لوگ ہیلپ لاین پر کال کریں لوگوں سے گزارش ہے کہ الأیشیں نالوں میں نہ پھینکیں۔

- Advertisement -

مرتضی وہاب نے کہا کہ الائشیں اٹھانے کے لیے 25 ٹاؤن میں 93 لینڈ فل سائیڈ بنای گئی ہیں ۔سیوریج کے مسئلے کے حل کے لئے 78 اسپیشل گاڑیاں دی ہیں جب کہ مزید 24 گاڑیاں بھی جلد ہمیں مل جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں