بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

ایشا دیول کی طلاق کے بعد ہیما مالنی کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے صاحبزادی و اداکارہ ایشا دیول اور سابق داماد بھرت تختانی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو حیران نہیں کیا کیونکہ اس جوڑی کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی۔

اداکارہ کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کررہے تھے اور اب اس علان کے بعد ایشا اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشا دیول کی والدہ ہیما مالنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو نہیں کرنا چاہتیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیما مالنی بیٹی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتیں اسی لیے انہوں نے طلاق کے فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ وہ ہمیشہ کی طرح بیٹی کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشترکہ بیان میں ایشا دیول اور بھرت تختانی نے اقرار کیا تھا کہ ان کی شادی ختم ہوچکی ہے۔ اس بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں