اسلام آباد میں تعینات سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں، اداروں کے ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ ہوگی جس کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال وزارت صحت سے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس سی پازیٹو ملازمین کا مفت پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، حکومت ہیپاٹائٹس پازیٹو سرکاری ملازمین کو مفت ادویات بھی فراہم کرے گی۔
Health News – Latest breaking Health News – ARY NEWS
وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت منصوبہ کے لیے 67 ارب روپے مختص ہیں، رواں مالی سال پی ایم ہیپاٹائٹس پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ہیپاٹائٹس پروگرام کے لیے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس خریدی گئی ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس سی کے سیمپلز کی ٹیسٹنگ این آئی ایچ میں جاری ہے۔


