منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

خاتون نے لائیو شو میں درد بھری داستان سنا کر سب کو رُلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گڈ مارننگ پاکستان میں عائشہ نامی خاتون نے زندگی کی روداد سناتے ہوئے سب کو رُلا دیا۔

خاتون نے بتایا کہ میرے شوہر کا بوتیک کا کاروبار تھا وہ ہر وقت فون پر مصروف رہتے تھے جب ان سے پوچھو تو یہی جواب ہوتا تھا کہ میرے کسٹمر ہیں ان سے گفتگو کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فون پر میرے سامنے بات نہیں کرتے تھے بلکہ اٹھ کر دوسرے کمرے میں چلے جایا کرتے تھے۔

عائشہ نے کہا کہ اکثر میری ان سے اسی بات پر لڑائی ہوتی تھی وہ گھر دیر سے آتے تھے میں نے ان سے کہا کہ میرے سامنے بھی بات کرسکتے ہیں لیکن کچھ نہیں سنتے تھے۔

خاتون کے مطابق شادی کو ایک سال ہی ہوا تھا بعد میں مجھے پتا چلا کہ جس سے پہلے ان کی منگنی ہوئی تھی وہ ان سے ہی بات کیا کرتے تھے، وہ کہتے تھے کہ میری پانچ سال اس سے منگنی رہی ہے میں نہیں بھول سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے میں وہ بیمار ہوگئے انہیں کینسر ہوا تو احساس ہوا پھر انہوں نے مجھ سے بہت معافی مانگی اور کہا کہ میں نے تمہارے ساتھ بہت غلط کیا۔

خاتون نے کہا کہ میرے جو دن تھے وہ تو گزر گئے مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ میری کیا غلطی تھی میں نے تو ان کی ہر طرح سے خدمت کی تھی۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کوئی بددعا نہیں دی بس یہ سوچتی ہوں کہ میرا کیا قصور تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں