اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کیا فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا؟ مداحوں کیلیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

(14 اپریل 2026): قانونی جنگ میں پھنسی کامیڈی سے بھرپور فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کے مداحوں کیلیے خوش کی خبر سامنے آگئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق تجربہ کار بالی وڈ اداکار پریش راول اور سُپر اسٹار اکشے کمار ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ساتھ دیکھے گئے، کہا جا رہا ہے کہ انہیں فلم ’ہیرا پھیری 3‘ کی عکس بندی کے دوران ساتھ دیکھا گیا۔

بعدازاں انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں تجربہ کار بالی وڈ اداکار پریش راول نے فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہیرا پھیری 3 کے منتظر مداحوں کیلیے بُری خبر

پریش راول نے انٹرویو میں کہا کہ ایسی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے، ہم پروفیشنل لوگ ہیں اور ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں، ہم دوست ہیں۔

اداکار نے وضاحت کی کہ اختلافات کے باوجود سیٹ پر کام بنا کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔

اسی گفتگو کے دوران جب ان سے اکشے کمار کی بہترین خوبی کے بارے میں پوچھا گیا تو پریش راول نے سادہ الفاظ میں جواب دیا کہ وہ بہت کھلے اور صاف گو انسان ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پریش راول نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے کردار کے بغیر یہ فلم ناکام ہو جائے گی۔ ’ہیرا پھیری 3‘ کا معاملہ اس وقت قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوا تھا جب تجربہ کار اداکار نے پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں