بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

ہیرا پھیری 3 کے منتظر مداحوں کیلیے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

(27 مارچ 2026): نامور بالی وڈ اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کی آئندہ ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری 3‘ قانونی تنازع کا شکار ہوگئی۔

فلم ڈائریکٹر پریادرشن نے انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ حل طلب قانونی تنازعات کی وجہ سے یہ پروجیکٹ فی الحال رکا ہوا ہے، اگرچہ اسے آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

صورتحال پر بات کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر پریادرشن نے کہا کہ فلم ابھی بھی کچھ قانونی مسائل ہیں، ہم انہیں حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک بار جب یہ حل ہو جائیں گے تو ہم فلم پر کام شروع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ’ہیرا پھیری‘ سے متعلق حیران کن انکشاف

سنہ 2000 کی اصل فلم کی ہدایت کاری کرنے کے بعد پریادرشن کی واپسی کو اس فرنچائز کی روح کو دوبارہ زندہ کرنے کی طرف ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

توقعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ بھی دعا کریں کہ میرے پاس اسے کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔

مشہور کامیڈی فرنچائز کی تیسری فلم پر کئی سالوں سے کام جاری ہے لیکن اسے بار بار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرنچائز کی پچھلی فلمیں ہیرا پھیری اور پھر ہیرا پھیری اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کی شاندار اداکاری کی بدولت بے حد مقبول ہوئیں۔

ان کے کردار بالترتیب راجو، شیام اور بابو راؤ آج بھی پاپ کلچر میں مقبول ہیں اور ان کے ڈائیلاگز اور میمز سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں