تازہ ترین

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

فیس بک پر ان فرینڈ کرنے والوں کا معلوم کرنا ممکن، ویڈیو دیکھیں

ٹیکنالوجی کی دنیا جدید ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو اتنی اہمیت حاصل ہوگئی کہ اب ہر دوسرے شخص نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کا سہارا لیا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ یا اپیلیکیشن کی بات کی جائے تو فیس بک اُن میں سرفہرست ہے، 13 سال قبل متعارف ہونے والے پلیٹ فارم پر اب کروڑوں صارفین موجود ہیں، جو یہاں کاروبار، دوستوں اور رشتے داروں سے بات چیت کرتے ہیں۔

فیس بک اپنے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچر بھی متعارف کرواتا ہے، کمپنی نے ویسے تو استعمال کے حوالے سے بہت سی شرائط رکھی ہوئی ہیں اُن میں ایک شرط دوستوں کو ایڈ کرنے کی بھی ہے۔

فیس بک کی جانب سے ہر صارف کو ایک آئی ڈی پر کم از کم پانچ ہزار دوست یا اکاؤنٹس ایڈ کرنے کی اجازت ہوتی ہے، اگر کوئی اُس سے زیادہ لوگوں سے رابطہ رکھنا چاہتا ہے تو وہ اپنا پیج یا گروپ تشکیل دے سکتا ہے۔

یہاں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ فیس بک پر صارفین کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں کس نے اپنی دوست کی فہرست سے ہٹا دیا یعنی unfriend کردیا۔ اب اس مسئلے کا حل ایک ماہر نے تلاش کیا اور بتایا کہ اب صارفین یہ بات کیسے جان سکتے ہیں کہ انہیں کس نے اپنی فرینڈ لسٹ سے ہٹا دیا۔

مزید پڑھیں: خبردار! فیس بک پرانجان افراد کی فرینڈ ریکوئسٹ نظرانداز کریں

انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں اس سارے عمل کو دیکھ کر آپ خود بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ جب صارف پہلی بار  اپنا آئی ڈی ’Who Delete me‘ پر لاگ ان کریں گے تو دوستوں کی تفصیلات وہاں محفوظ ہوجائیں گی۔

جب آپ دوبارہ آئی ڈی کھولیں گے اور اس پلگ ان پر جائیں گے تو ان فرینڈ کیے ہوئے لوگوں کے نام اور حال ہی میں ایڈ کیے گئے دوستوں کے نام سامنے آجائیں گے۔

اگر آپ کمپیوٹر میں فیس بک استعمال کرتے ہیں تو گوگل کروم اور فائر فوکس کے اسٹور پر یہ پلگ ان Who Delete Me  کے نام سے مفت موجود ہے اسی طرح اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن استعمال کرنے والے صارفین بھی مفت میں اسٹور سے ایپلیکیشن مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -