تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

صرحا اصغر نے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا

کراچی: گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے شوہر عمر مرتضیٰ سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بتادیا۔

اداکارہ صرحا اصغر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

صرحا اصغر نے شوہر سے ہونے والی پہلی ملاقات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں جس اسکول میں پڑھتی تھی وہاں ایک سینئر کی بہن کی شادی میں عمر سے ملاقات ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ عمر سے ملاقات مہندی کی تقریب ہوئی تھی یہ میری سینئر کے دوست تھے لیکن میری عمر سے گفتگو تب بھی نہیں ہوئی تھی۔

صرحا اصغر کے مطابق اس شادی کی تقریب کے 4 یا 5 مہینے بعد ہم نے ایک دوسرے کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی اور اس کے بعد ہماری گفتگو شروع ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں جو خیال رکھتے ہوں، عزت کرتے ہوں اور سمجھنے والے ہوں، جو میرے ساتھ رشتوں کو طویل مدت تک لے کر چل سکیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر گزشتہ دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -