تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

واٹس ایپ پر ’سیلف میسج فیچر‘ کو استعمال کرنیکا آسان طریقہ

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچر متعارف کروائے جاتے ہیں جس کا مقصد دیگر ویب ایپلی کیشن پر سبقت لے جانا اور اپنے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہوتا ہے۔

میٹا کی ملکیت والی سوشل میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’میسج یور سیلف‘ فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے آپ خود کو بھی میسج کرسکتے ہیں۔

’میسج یور سیلف‘ فیچر کو پہلے بیٹا ورژن میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن اب یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔

سیلف میسج فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ کھولنا ہے۔

اس کے بعد چیٹ کے نئے آپشن پر کلک کریں جس کے بعد آپ کو اپنی میسج فہرست نظر آئے گی اس پر کلک کریں اور چیٹنگ شروع کردیں۔

How to Message Yourself on WhatsApp

اس فیچر سے آپ اپنے نوٹس یا دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے لیے خود کو بھیج سکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ خریداری کے لیے فہرست کو ’میسج یور سیلف‘ میں بھیج سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوئی صارف کو خود کو پیغام بھیجنے کے لیے روایتی میسج کا استعمال کرتا تھا یا پھر اس کام کے لیے واٹس ایپ میں ایک ایسا گروپ تخلیق کرنا پڑتا تھا جس میں وہ اکیلا ہو۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی حریف ایپلی کیشن سِگنل ’نوٹ ٹو سیلف‘ نام سے یہ فیچر پہلے ہی متعارف کرواچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -