جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

دس کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے سیکیورٹی عملے نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کرتے ہوئے دس کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سیکیورٹی کے عملے نے کروڑوں روپے کی بیرون ملک ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک بیگ میں سے 10کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کنٹینر میں مشکوک بیگ کی اطلاع پرعملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سیکیورٹی عملے نے مشکوک بیگ دیکھ کر اے ایس ایف، اے این ایف اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ کے بعد کنٹینر کو کلیئر قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے کنٹینر میں رکھے مشکوک بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے دس کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی، اس حوالے سے پی آئی اے کی سیکیورٹی اور دیگر نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کنٹینر میں مشکوک بیگ کیسے پہنچا اور کس نے رکھا؟

اس کے علاوہ پی آئی اے کا سیکیورٹی کا عملہ سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی تحقیقات کر رہا ہے، لاہورسے لندن ،پیرس اور جدہ جانے والی کسی بھی ایک پرواز کے ذریعے ہیروئن کو بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں