اتل ابیب: حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کردیا ، تاہم اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ میں نیا موڑ آگیا ہے جہاں حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹوں کی برسات کر دی۔
اس حملے کے بعد اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی جانب سے شمالی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق خبریں
اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں کے پیچھے براہِ راست حزب اللہ کا ہاتھ ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے داغے گئے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
راکٹ حملوں کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جوابی گولہ باری اور فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔
لبنانی وزیراعظم نے حزب اللہ کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ "حزب اللہ کے ان حملوں نے اسرائیل کو لبنان پر جارحیت کرنے کا ایک جواز (Reason) فراہم کر دیا ہے، جس سے پورے ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔”
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


