بیروت (14 مارچ 2026): حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
روئٹرز کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل کی انھیں قتل کرنے کی دھمکیاں کھوکھلی ہیں، انھوں نے مزید کہا ’’اسرائیل مجھے چھو بھی نہیں سکتا، ہم نے طویل مقابلے کے لیے خود کو تیار کر لیا ہے اور وہ میدان میں حیران رہ جائیں گے، یہ کوئی محدود یا معمولی جنگ نہیں ہے۔‘‘
'Israel Can’t Touch Me' Hezbollah Leader Defies Bibi, Calls Assassination Threats ‘Worthless’ https://t.co/kvpmLK4X4P#Hezbollah #NaimQassem #IsraelThreats #Netanyahu #MiddleEastConflict
— News18 (@CNNnews18) March 14, 2026
ان کا کہنا تھا کہ دشمن انھیں ڈرا نہیں سکتا، جلد دشمن ان کی طاقت بھی دیکھ لے گا، انھوں نے کہا ’’میں نے کل سنا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو مجھے قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے، وہ سوچ رہا ہے کہ مجھے اس طرح ڈرا دے گا، لیکن میں اسے بتانا چاہتا ہوں کہ موت کا مقررہ وقت ہی انسان کی حفاظت کر رہا ہے۔‘‘
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
نعیم قاسم نے کہا ’’جب مقررہ وقت آتا ہے تو کوئی اسے پلٹا نہیں سکتا، اور جب وہ وقت نہیں آیا ہوتا تو اسے کوئی لا بھی نہیں سکتا، اس لیے نیتن یاہو تمھاری دھکمی بے معنی اور بے کار ہے۔‘‘
دریں اثنا حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ ٹیلیگرام پر جاری حزب اللہ کے بیان کے مطابق اسرائیلی شہر صفد کے قریب عین زیطیم اڈے پر حملے کیے گئے۔ سرحدی قصبے بلیدہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر بھی بمباری کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


