اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

ہماری اولین ترجیح اسرائیل کو شکست فاش دینا ہے، حزب اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے وحشانہ بمباری کے باوجود اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس کی اولین ترجیح دشمن کو شکست فاش دینا ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ میڈیا ونگ کے سربراہ محمد عفیف نے بیروت میں میں اسرائیلی حملے میں تباہ شدہ عمارت میں پریس کانفرنس کی۔

محمد عفیف نے کہا کہ تل ابیب تو ابھی صرف شروعات ہے، اسرائیل نے ابھی کچھ دیکھا ہی نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح دشمن کو شکست دینا اور اسے جارحیت سے رکنے پر مجبور کرنا ہے، اگر اس دوران جارحیت کے خاتمے کیلیے اندرونی یا بیرونی سیاسی کوشش ہوتی ہے تو اسے اپنے جنگ کے جامع وژن، حالات اور نتائج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سراہیں گے۔

سربراہ حزب اللہ میڈیا ونگ نے اس دعوے کی تردید کی کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں مزاحمتی تنظیم نے ہتھیار ذخیرہ کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایسا ظاہر کرنے کیلیے جان بوجھ کر ٹائم بموں کا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان اور بیکا سے بے گھر ہونے والوں سے وعدہ ہے کہ وہ جلد یہاں دوبارہ آباد ہوں گے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع حالیہ ہفتوں میں شدت اختیار کر گیا ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان، بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور وادی بیکا پر بمباری کی جس میں حزب اللہ کے کئی سرکردہ رہنما جاں بحق ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں