بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

حزب اللہ نے جدید ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان (6 مئی 2026): حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر جدید ڈرون سے حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف لڑنے والی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک ٹھکانے پر جدید ڈرون ایف پی وی سے حملہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کی ویڈیو جاری کی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جدید سہولیات سے لیس ایف پی وی ڈرون نے سرحدی علاقے میں اُڑان بھری اور اسرائیلی فوج کی گاڑی کے قریب پہنچا جہاں سے اہلکار انخلا کر رہے تھے۔

ایف پی وی ڈرون نے بھاگتے ہوئے 3 اسرائیلی فوجیوں کا تعاقب کیا اور انھیں نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایسے ہی ایک واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار ہوتے اسرائیلی فوجیوں کو بھی اسی ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس حملے کا مقصد اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو روکنا اور سرحدی علاقوں میں اپنی جوابی صلاحیت کا اظہار کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے یہ کارروائی جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں اس جگہ کی، جہاں گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

آبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا؟ (ویڈیو)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں