ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

حزب اللہ کی اسرائیلیوں کو بستیاں خالی کرنے کی وارننگ، جوابی کارروائی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

بیروت(6 مارچ 2026): لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کیے گئے ایک اہم بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحدی لائن (بلیو لائن) سے 5 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر موجود تمام بستیاں فوری طور پر خالی کر دی جائیں۔

تنظیم نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس جارحیت کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب، اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے اس وارننگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ ہمارے شہریوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کرے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حزب اللہ نے اس جنگ کا انتخاب خود کیا ہے اور اب انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کشیدگی میں اضافے کے بعد بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں