بیروت (30 نومبر 2025): حزب اللہ نے پوپ لیو کا لبنان میں خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دورے کے دوران اسرائیلی جارحیت کو مسترد کر دیں۔
پوپ لیو نے ہفتے کے روز استنبول کی نیلی مسجد کا دورہ کیا تھا، تاہم پہلے سے منصوبہ بندی کے باوجود ترکی کی سرکاری مذہبی تنظیم کے سربراہ نے ان کا استقبال نہیں کیا۔
حزب اللہ نے ہفتے کے روز پوپ لیو چہاردہم کو ایک پیغام میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی ظلم اور جارحیت کو مسترد کر دیں۔
یاد رہے آج اتوار کو پوپ کے بیروت پہنچنے کی توقع ہے، حزب اللہ نے پیغام میں کہا کہ لبنان اپنی متنوع ساخت کے ساتھ دو ابراہیمی مذاہب یعنی عیسائیت اور اسلام کے پیروکاروں کے درمیان ایک تہذیبی پل کی حیثیت رکھتا ہے، اور دنیا کے ہر ملک اور ہر براعظم میں موجود مذہبی، ثقافتی اور سیکولر رجحانات کے ماننے والوں کے درمیان بھی رابطے کا ذریعہ بنتا ہے۔
دو سال میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے گئے فلسطینیوں کی تعداد 70 ہزار سے بڑھ گئی
واضح رہے کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے لبنان کے اندر باقاعدگی سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیل دعویٰ کرتا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے، اور اس نے لبنان کے جنوبی علاقے میں 5 اہم مقامات پر اپنی فوجیں بھی برقرار رکھی ہوئی ہیں۔


