لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے200 میزائل اور 2 درجن سے زائد ڈرونز فائر کرکے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے کمانڈر کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے بدلہ لینے کیلئے نئے حملوں کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ نے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل میں نئی جگہوں پر حملوں کا عزم ظاہر کیا ہے۔
حزب اللہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کو کمانڈر محمد نیمہ ناصر کی شہادت کا جواب دینا ہو گا دشمن نےجن مقامات کاسوچابھی نہیں ان کوبھی نشانہ بنائیں گے۔
حزب اللہ کے تازہ حملے کے بعد مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر 10 مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔
اب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے "بیاد بلیدہ سائٹ” کو برقان میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ گروپ نے اس حملے میں جانی نقصان ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔