تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

حبا بخاری کا آریز احمد کی پوسٹ پر دلچسپ جواب

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے شوہر و اداکار آریز احمد کی پوسٹ پر دلچسپ جواب دے دیا۔

اداکار آریز احمد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن کو دیکھنے سے آجاتی ہے چہرے پر رونق، میری پسندیدہ اداکارہ کون ہے، اندازہ لگائیں۔‘

آریز کی پوسٹ پر مداحوں نے تو بعد میں جواب دیا لیکن ان کی اہلیہ و اداکارہ حبا بخاری پہلے ہی بول پڑیں۔

حبا بخاری نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’دھیان سے بات کریں، میں نے آپ پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

May be an image of 3 people and text that says "GALAXY imarezahmed Jinko dekhay se ajati hai moun pay raunak My favourite co actor ...any guesses? ihibaqadir Dehan se baat kare! am right here keeping eye on you"

شوبز جوڑی کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جارہا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ ’وہ اداکار کے بارے میں بات کررہے ہیں اداکاراؤں کے بارے میں نہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ٹھیک ہے ہم نے مان لیا حبا ہی آپ کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

آریز احمد کا کہنا تھا کہ حبا نے پہلے لفٹ نہیں کرائی تھی لیکن میری خواہش تھی کہ ان سے شادی ہو اور جب انہوں نے لفٹ کروائی تو ہم ساتھ بیٹھے ہیں۔‘

اداکار نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ’استقامت ہونی چاہیے چاہے وہ لڑکی کو حاصل کرنے میں ہو یا کام حاصل کرنے میں ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hiba Bukhari (@hiba_bukhariofficial)

واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عفت عمر، صبا حمید، عثمان پیرزادہ ودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اداکار حبا بخاری آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -