تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’اس طرح مجھے نہیں دیکھنا‘

شوبز انڈسٹری کی جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے پہلے محبت کا اظہار کرنے سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ حبا بخاری اور ان کے شوہر اداکار آریز احمد نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

حبا بخاری نے بتایا کہ ہم ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرتے تھے، جب کسی لڑکی یا اداکارہ کو کوئی دیکھتا ہے تو اسے اندازہ ہوجاتا ہے کہ کس نیت سے دیکھا جارہا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے مجھے دیکھا تو میں نے کہا کہ آریز اس طرح مجھے نہیں دیکھو، آریز نے کہا کہ کیا ہوا؟ تو میں اٹھ کر چلی گئی پھر میں نے آریز سے کہا کہ آرام سے کام کرو مجھے بھی کرنے دو تنگ نہیں کرو، ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے۔

حبا کا کہنا تھا کہ اس کے بعد اس نے مجھے تنگ نہیں کیا لیکن پھر حبا نے تنگ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں نے دیکھنا چھوڑا تو حبا بخاری نے مجھے دیکھنا شروع کردیا تھا اس پر حبا بخاری نے کہا کہ یہ بھی بتاؤ کہ کس لیے تمہیں دیکھا تھا۔

حبا بتا ہی رہی ہوتی ہیں تو آریز احمد انہیں روکتے ہیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ خود بتاؤ، پھر حبا کہتی ہیں کہ یہ کسی اور لڑکی کے ساتھ تھے اور فری ہونے کی کوشش کررہے تھے وہ بھی ان سے فری ہورہی تھیں۔

آریز نے کہا کہ جب حبا جیلس ہوئی تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہاں بھی گھنٹیاں بج رہی ہیں، ابھی بھی میں ان سے پوچھتا ہوں کہ مسئلہ کیا تھا مجھے تو آپ نے خود کو دیکھنے سے منع کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں