شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی ملائیشیا میں سیر سپاٹوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا بخاری نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں جھولا جھولتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حبا بخاری نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پینانگ جارج ٹاؤن کی خوبصورت گلیوں میں گریفیٹی کے ساتھ گھومنا جو بات چیت کرتے ہیں۔‘
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
حبا بخاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حبا بخاری اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے عشق کے نام‘ میں ’رتبہ‘ کا مرکزی کردار نبھا رہیں جس کی دیگر کاسٹ میں زاویار نعمان، جمال شاہ، یشما گل ودیگر شامل ہیں۔