تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

منگنی کے بعد حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے منگیتر آریز احمد کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے منگیتر آریز احمد کے ساتھ انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حبا بخاری کی وائرل تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین اندازہ لگا رہے تھے کہ اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس پر اداکارہ نے مداحوں کی یہ غلط فہمی دور کر دی تھی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنی وہی تصویر شیئر کی جس میں وہ مایوں کی دُلہن بنی ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کی بات چل رہی ہے تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ تصویر میری مایوں کی نہیں ہے۔‘

حبا بخاری نے لکھا تھا کہ ’یہ میرے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ کے سیٹ پر لی گئی تصویر ہے جوکہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ حبا بخاری ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں سبین نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، نازش جہانگیر، عثمان پیرزادہ، عفت عمر، صبا حمید، ریحان شیخ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -