تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

حبا بخاری نے نکاح کے وقت کا یادگار لمحہ بیان کردیا

حال ہی میں اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبار بخاری نے اپنے نکاح کے وقت کا یادگار لمحہ بیان کردیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں سبین کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے فوٹو اوور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی چند تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں حبا کی والدہ انہیں دوپٹہ پہنا رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں، ایک تصویر میں حبا بخاری اور ان کے والد نکاح ہونے کے بعد دعا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ اُن کے نکاح کا سب سے زبردست وقت تھا۔

خیال رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی شادی کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کے لباس زیب تن کیے تھے، اس موقع پر حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اُن کی شادی محبت کی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -