پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

بھارت: گوگل میپ کی مدد سے گھروں میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے مختلف علاقوں میں گوگل میپ کی مدد سے گھروں میں چوری کی وارداتوں کا انکشاف ہوا جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

عصر حاضر کی سائنسی ایجادات نے ہماری زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے مگر کچھ لوگ ٹیکنالوجی کا غلط فائدہ اٹھا کر لوگوں کو نقصان پہنچانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

بھارتی ریاست چنائی پولیس کے مطابق اپولو اسپتال کے ڈاکٹر کی رہائش گاہ میں نامعلوم افراد اُس وقت داخل ہوئے جب اُن کے گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات گوگل میپ کے ذریعے کی گئی کیونکہ چور آرام سے گھر میں داخل ہوئے اور پھر سامان لے کر واپس بھی چلے گئے۔

مزید پڑھیں: گوگل میپ نے میاں بیوی کی طلاق کروادی

حیدرآباد پولیس نے ولووور کوٹام کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے چنائی کے ایک شہری کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گھروں میں‌ چوری کے لیے گوگل میپ کا استعمال کرتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت ستھیا ریڈی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کے گھر تلاش کرتا اور داخلی و خارجی راستوں کی ریکی کے بعد وہاں واردات کرتا ہے۔

ستھیا ریڈی نے پولیس کو بتایا ’میں گوگل میپ کے ذریعے امیر لوگوں کے گھر تلاش کرتا اور  پھر پرواز پکڑ کر چنائی سے اس شہر میں چلا جاتا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پانچ سال سے بند دکان میں کروڑوں‌ روپے کی چوری

ملزم کا کہنا تھا کہ ’گھر کی نشاندہی کے بعد میں پہلےعلاقے کا معائنہ اور پھرنگرانی بھی کرتا تھا، جیسے ہی موقع ملتا یا گھر کے افراد کہیں باہر جاتے تو میں واردات کردیتا تھا‘۔

ستھیا نے بتایا کہ میں رقم لوٹنے کے بعد بذریعہ ٹرین اپنے شہر واپس آجاتا تھا اور واردات کے دوران دستانے استعمال کرتا تھا تاکہ فنگر پرنٹس کی مدد سے پکڑا نہ جاؤں۔

پولیس نے مطابق ملزم واردات کے دوران اپنے چہرے پر ماسک بھی پہنتا تھا تاکہ شناخت نہ ہوسکے مگر ایک کمرے میں لگے کیمرے میں اُس کی شکل محفوظ ہوگئی جس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں