تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری ۔۔۔۔۔ !

ریاض: سعودی عرب میں سیکیورٹی نیشنل سینٹر نے سائبر حملوں سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائبرسیکیورٹی نیشنل سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ کمپنیاں اپنے سسٹم اپڈیٹ کرلیں بصورت دیگر سائبر حملے ہوسکتے ہیں۔

سینٹر نے دو سعودی کمپنیوں کا نام لیتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر اپنی ویب سائٹ کے سرورز کو اپڈیٹ رکھنے کا کہا ہے کیوں کہ سائبر کے بڑے حملوں کے امکانات ہیں۔

سائبر سیکیورٹی نیشنل سینٹر کے مطابق ہیکرز ویب سائٹ میں خامیاں تلاش کرکے ان تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

سینٹر نے بتایا ہے کہ سرورز اپڈیٹ نہ ہونے کی صورت میں ہیکرز محفوظ فائلوں میں ترمیم کے علاوہ دیگر خفیہ رازوں تک بھی پہنچ جاتے ہیں، سائبر حملوں سے بچنے کیلئے احتیاطی اپنائیں۔

کمپنیوں کو مشورہ دیا گیا کہ سینٹر کے انتباہی پیج کو بھی فالو کرتے رہیں تاکہ نئی صورتحال سے باخبر رہ سکیں۔

Comments

- Advertisement -