اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

بسنت میلہ ! لاہور کے 13 اسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 13 اسپتالوں کوہائی الرٹ جاری کردیا، اسپتال 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بسنت میلہ سجنے کی تیاریوں کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے شہر کے 13 سرکاری اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا یہ اسپتال 6 سے 8 فروری تک ہائی الرٹ رہیں گے۔

محکمہ صحت نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسپتالوں میں میڈیکل، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی مکمل موجودگی یقینی بنائی جائے۔

اس کے علاوہ ادویات، ڈرپس، ویکسین اور ضروری سرجیکل سامان کی دستیابی بھی مکمل رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بسنت کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں بیڈز مختص کیے جائیں جبکہ بلڈ بیگز اور خون عطیہ کرنے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کی جائیں۔

محکمہ صحت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایکسرے، الٹراساؤنڈ، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشینیں ہر وقت فنکشنل رکھی جائیں۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام اسپتالوں میں فعال موبائل اور ٹیلی فون کنکشن کی دستیابی یقینی بنانے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع پلان تیار کر کے فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں