کینیڈا میں 4پاکستانی نژادشہریوں کے قتل ، پاکستانی ہائی کمیشن کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

ٹورنٹو : پاکستانی ہائی کمیشن نے کینیڈامیں 4پاکستانی نژادشہریوں کے قتل پر اظہارافسوس کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈامیں پاکستانی ہائی کمیشن نے 4پاکستانی نژادشہریوں کےقتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اونٹاریوکے شہر لندن میں واقعہ اسلاموفوبیا کا نتیجہ ہے۔
Upon instruction of the High Commissioner of Pakistan, Consul General Toronto is visiting London Ontario today to offer condolences and all possible support on behalf of @GovtofPakistan @PakPMO @ForeignOfficePk @FMPublicDiploPK @fawadchaudhry @PTVNewsOfficial @PBC_Urdu pic.twitter.com/gdgSqn4Foi
— Pakistan High Commission Canada (@PakinCanada_) June 7, 2021
پاکستانی ہائی کمیشن نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
ٹورنٹومیں پاکستانی قونصل جنرل متاثرہ افراد سے اظہارتعزیت کریں گے اور پاکستانی ہائی کمیشن کینیڈاغمزدہ خاندان کےساتھ ہرممکن تعاون کرےگا۔
خیال رہے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک پک اپ ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا، کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا ہے۔
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز واقعے کا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں، نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔