جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

مقبول باقر کی نگراں وزیراعلیٰ تقرری پر ہائیکورٹ کا حکم جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی بطور نگران تقرری کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے تقرری کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلیٰ کی تقرری کے معاملےمیں ریٹائرمنٹ کی مدت کی حد لاگو نہیں ہوتی۔

تحریری حکم کے مطابق درخواست غلط فہمی کی بنیاد پر دائر کی گئی درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کی جاتی ہے۔

حکمانہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے آئین کے آرٹیکل 199 کےتحت درخواست دائر کی، درخواست گزار کے مطابق جسٹس (ر)مقبول باقر کی ریٹائرمنٹ کو 2سال نہیں ہوئے درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ نگران وزیر اعلی کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں