بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ہائیکورٹ کا شریف خاندان کی 2 شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کی شوگر ملز کی منتقلی کے خلاف سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے حسیب وقاص اور چوہدری شوگر ملز کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد دونوں فیکٹریاں سر بمہر کر کے سیشن ججز کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم امتناعی کے باوجود دونوں ملوں میں تعمیرات کا کام جاری ہے۔

حکم امتناعی کے بعد چوہدری شوگر ملز نے 60 کروڑ قرضہ لے کر تعمیرات پر خرچ کیا۔ حکومت کی جانب سے منتقلی کی اجازت بد نیتی پر مبنی ہے جبکہ ماحولیاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی بھی کی گئی۔

عدالت نے 28 مارچ کو وکلا کو مزید بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں