تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کروڑوں روپے کمانے والا سینڈوچ چور نکلا

لندن : برطانیہ میں 20 کروڑ روہے سالانہ کمانے والے بھارتی بینکر کو سینڈوچ چوری کرنے پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں بطور بینکر ملازمت کرنے والا پارس شاہ نامی بھارتی شہری کینٹین سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

غیر میڈیا کا کہنا تھا کہ پارس شاہ کی سالانہ تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ تھی جو پاکستانی روپیوں میں کم از کم 20 کروڑ روپے سالانہ بنتی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی بینک اپنے ملازمین کے لیے بہت جلد بونس کا اعلان کرنے والا تھا جس کے بعد پارس شاہ کو بھاری رقم بطور بونس دی جاتی تاہم انہیں اس سے قبل ہی ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

31 سالہ بینکر کے ساتھیوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارس ایک کامیاب اور باصلاحیت ٹریڈر تھا جس کا کام سب کو پسند آتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ بھارتی شہری گزشتہ تین برس سے لندن میں واقع امریکی بینکنگ گروپ کے ہیڈکوارٹر میں اہم عہدے پر تعینات تھے۔

Comments

- Advertisement -