ترکیہ اور شام میں صدی کے بد ترین زلزلے کے بعد بَلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ایک بعد ایک تنکوں کی طرح گرتی گئیں، خوفناک مناظر نے دل دہلا دئیے۔
ترکیہ میں زلزلے کے بعد تباہی ہی تباہی کے مناظر ہے ، زلزلے کے بعد لمحوں میں بَلند و بالا عمارتیں ریزہ ریزہ ہوگئیں۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے دو ہزار سے زیادہ عمارتیں مہندم ہوئیں، جنوبی علاقوں میں زمین ایسی ہلی کہ ایک بعد ایک عمارت گرتی رہیں ، لوگ جان بچانے کیلئے بھاگتے رہے۔
ہر طرف اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہیں تھیں ، خوفناک مناظر نے دل دہلا دئیے ۔
Urfa da artçı sonrasi yikilan bina…#deprem #Urfa #earthquake pic.twitter.com/1mbOZM8hpF
— & (@doganatillla) February 6, 2023
شام میں زمین نے ایسی کروٹ لی کہ ہر طرف تباہی پھیلا دی، کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا اور سیکڑوں افراد سوئے کے سوئےرہ گئے۔
عرب نیوز کےمطابق عمارتیں سیکنڈوں میں زمیں بوس ہوگئیں ، شام میں مسلسل ہلاکتیں رپورٹ ہو رہی ہیں، سیکڑوں ملبے تلے ہیں اور اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں۔
خیال رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی اور 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔