تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

417کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار، امیر ترین ڈرائیور کی شامت آگئی

برلن : اپنی اسپورٹس کار کو انتہائی تیز رفتاری سے چلانے کی پاداش میں ایک شخص کو بڑی قیمت ادا کرنی پڑگئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آگئی۔

جرمنی میں ایک امیر کاروباری شخص کے خلاف اپنی سپرکار417کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق 58سالہ ریڈیم پاسر نامی یہ شخص اپنی بوگاٹی سپرکار میں موٹروے پر سفر کررہا تھا، اس دوران اس نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

وہ شخص بظاہر تو اس ویڈیو کے ذریعے اپنی قیمتی کار کو اس انتہائی تیز رفتاری سے چلانے پر شیخی بگھارنا چاہتا تھا مگر یہ شیخی اسے الٹی پڑگئی اور پولیس متحرک ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاسر نے آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ اس نے اپنی نیلے رنگ کی بوگاٹی شیرون نامی کار پر قانون کی سنگین خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ اس گاڑی کی قیمت 25لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 59کروڑ 21لاکھ روپے)ہے، یہ گاڑی 1500ہارس پاور طاقت کی حامل ہے۔

یہ 417کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے تاہم کمپنی کی طرف سے اس کی رفتار کی یہ آخری حد رکھی گئی ہے کیونکہ اس سے زیادہ رفتار پر ٹائر پھٹ سکتے ہیں۔

پاسر اس گاڑی کو اس کی آخری حد تک دوڑا رہا تھا، جب اس نے ویڈیو بنائی، قانون کی اس خلاف ورزی پر اب اسے ممکنہ طور پر دو سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -