اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

تیز رفتار ٹریلر کار سے جا ٹکرایا، ساس اور بہو جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مریدکے (14 جولائی 2026): موٹروے پر تیز رفتار ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی ایک ہی خاندان کی 2 خواتین جاں بحق 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق یہ حادثہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پورا خاندان اجڑ گیا۔ 2 خواتین جاں بحق جب کہ بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ یہ خاندان گوجرانوالہ سے لاہور جا رہا تھا۔

جاں بحق خواتین آپس میں ساس اور بہو ہیں، جن کی شناخت 60 سالہ فرزانہ اور 30 سالہ ثنا حمزہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں متوفیہ فرزانہ کے شوہر 60 سالہ ندیم، متوفیہ ثنا کے شوہر 40 سالہ حمزہ اور ان کی تین سالہ بیٹی میرال شامل ہیں۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جب کہ حادثے کے فوری بعد ڈرائئیور ٹریلر سمیت فرار ہو گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں