تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

کھیت میں کام کرنے والی چار خواتین پر قیامت ٹوٹ پڑی

اننت پور : بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار خواتین ہلاک ہوگئیں، مرنے والی خواتین پیشے کے اعتبار سے مزدور تھیں۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ضلع اننت پور کے گاؤں میں گزشتہ روز چار خواتین گیارہ ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن تاروں کی زد میں آگئیں۔

اس اندوہناک واقعے میں دیگر تین خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، بھارتی میڈیا مطابق دیگر تین خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

چاروں خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، مرنے والیوں کی شناخت پاروتی، سنکرما، منگا اور رتنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ جھلس جانے والی3خواتین کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین مکئی کے کھیت میں فصل کٹائی کا کام کررہی تھیں کہ اچانک ان کے اوپر ہائی ٹینشن کا تار ٹوٹ کر گر پڑا۔

Comments

- Advertisement -