The news is by your side.

Advertisement

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، 50 دیہات زیرآب

جھنگ: دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے 50دیہات زیرآب آگئے، سیکڑوں ایکڑ پر فصلیں متاثر جبکہ سیلابی پانی سے سرگودھا روڈ ڈوب گئی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے جھنگ میں سیکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کی 13 فلڈ ایمرجنسی پوسٹیں قائم کردی گئی۔

متاثرہ علاقوں میں چنیوٹ روڈ پر جوگیرہ، سلطان پور، بلوشہابل، پرانا چنڈ پل پر دادوآنہ، پکے والا، پیر کوٹ سدھانہ ، بیلہ جبانہ، مسن، منڈے سید، کوٹ مل دیو، ہیڈتریموں پر منصور سیال اور احمدپورسیال ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب میں پانی کا بہاؤڈیڑھ لاکھ کیوسک تک ریکاڈ کیا جاچکا ہے۔ سیلابی صورتحال پر ضلعی انتظامیہ نے فوج سے مدد مانگی۔

پاک فوج کے جوان واٹربوٹس اور دیگر سامان سے متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ 28 اگست کو 10سے زائد آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا جس کے باعث شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ سیلابی پانی سے سیکڑوں ایکٹر فصلیں زیرآب آگئیں، کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے9فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیئے، نشیبی علاقوں کو اونچے مقامات کی طرف منتقل کررہےہیں، ریسکیو،سول ڈیفنس،پولیس،ریونیو عملہ ریلیف کاکام کررہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں