منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں تقرری کے تنازعات بھی عدالتوں میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں تقرری کے تنازعات بھی عدالتوں میں آگئے، عدالت نے جامعہ کراچی میں  ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس کی تقرری پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل کے ڈائریکٹر کے معاملےکی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈاکٹر اقبال چوہدری سمیت 17 فریقین کو 20 ستمبر کیلئےنوٹس جاری کر دیئے ، ندیم احمد سمیت جامعہ کراچی کے 5ملازمین نے ڈائریکٹر آئی سی سی بی ایس کی تقرری کے اشتہار کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ ،ہائر ایجوکیشن کمیشن ، وائس چانسلر اور مختلف اداروں کو فریق بنایا گیا اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ محمد اقبال چوہدری مسلسل 17سال سے اس عہدے پر فائز ہیں اور 2019کو ریٹائرڈ ہوچکے لیکن ان کی ملازمت میں توسیع کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 26جولائی2023 کو اس اسامی کیلئےاخبارات میں پھراشتہارشائع کرایاگیاہے، اشتہار میں عمر کا ذکر نہیں کیا گیا،یہ عہدے پر موجود اقبال چوہدری نے خود اپنے لیے تیارکرایا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے اور قانون کے مطابق ریٹائرڈ کو دوبارہ ملازمت نہیں دی جاسکتی ،محمود الحسن ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ اشتہار پر عملدرآمد روکا جائے اور اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں