تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چین میں درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں16 ہلاک

بیجنگ : وسطی چین کے صوبہ ہنان میں متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 66 افراد زخمی ہوگئے۔

چین کی سرکاری میڈیا ویب سائٹ سی جی ٹی این کے مطابق حادثہ ہفتہ کی شام اس وقت پیش آیا جب صوبہ ہنان کے چانگشا شہر میں جوچانگ گوائن گجھو ہائی وے پر درجنوں تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

Sixteen killed in China highway pile-up

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ محض دس منٹ کے اندر ان حادثات میں 16 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، جن میں سے 8 شدید زخمی ہیں تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے حادثات کی وجوہات جاننے کیلئے ایک ٹاسک فورس کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -