نیویارک : امریکا کے شہر نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں، فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل نے حجاب پہن کر ریمپ پر واک کی تو سب حیران رہ گئے۔
نیویارک میں فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر ہیں، فیشن شو میں صومالی نژاد امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے حجاب پہن کر ریمپ پر اینٹری دی تو سب دیکھتے رہ گئے۔
فیشن شو میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں، 8دن تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنی کلیکشن پیش کررہے ہیں، فیشن ویک کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
معروف فیشن برانڈ مائیکل کور کی موسم سرما کی کلیکشن چھا گئی، لانگ کوٹس، ہائی ہیلز اور اسٹائلش بیگز لئے، ماڈلز ریمپ پر آئین تو شائقین نے خوب داد دی۔
امریکی فیشن برانڈ مارکیسا کی کلیکشن نے شو میں رنگ بھر دئیے، رنگ برنگے، جھلملاتے گاؤنز پہنی ماڈلز ریمپ پر آئیں تو شائقین دیکھتے رہ گئے۔
یہ ایونٹ 16فروری کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔