تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا سے متاثر ہونے والی شوبز شخصیت کی طبیعت بگڑ گئی

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے رئیلٹی شو بگ باس کے تیرہویں ایڈیشن میں کاسٹ ہونے والی اداکارہ ہمانشی کھرانہ کی کرونا کے باعث طبعیت بگڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمانشی کا 27 ستمبر کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ اب اطلاع آئی ہے کہ اداکارہ کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں چندی گڑھ کے لدھینا اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو اچانک تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس پر اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے کر بھاگے۔

ڈاکٹرز نے اداکارہ کو کرونا کے لیے بنائے گئے وارڈ میں داخل کیا اور اہل خانہ کو بتایا کہ طبیعت اچھی نہیں، اگر اسی طرح سانس لینے میں پریشانی کا سامنا رہا تو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ ہمانشی کھرانہ نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ وہ میوزک البمز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

حال ہی میں ریکارڈ ہونے والے بگ باس میں بھی ہمانشی شامل تھیں، انہوں نے بگ باس کے بعد سے بہت زیادہ شہرت کمائی۔

Comments

- Advertisement -