شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی کی ڈھولکی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جبکہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔
ڈھولکی کی تقرریب گزشتہ رات منعقد کی گئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
اداکارہ نے اس پرمسرت موقع پر سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جسے ہلکے سنہری دھاگے کی کڑھائی سے بنایا گیا ہے۔
حنا آفریدی کا میک اپ ان کے بھائی شعیب خان نے کیا جو مشہور میک اپ آرٹسٹ ہیں۔
اداکارہ اور ان کے دوستوں کو ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کرتے اور ہلہ گلا کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ حنا آفریدی کی شادی کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر سے ہورہی ہے جبکہ اداکارہ نے گزشتہ سال منگنی کا اعلان کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


